12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت سے متعلق درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے خلاف درخواست پر سماعت کل (پیر) کو ہوگی۔ جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

متعلقہ: مریم نواز نے نیب تحویل میں خود پر گزری کہانی سنا دی

- Advertisement -

درخواست گزار شاہد رانا ایڈووکیٹ کی درخواست کو سنگل بینچ نے مسترد کر دیا تھا جس کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف الزام تراشی کی اور توہین عدالت کی مرتکب ہوئیں۔

شاہد رانا ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ: عالیہ حمزہ کا مریم نواز کو مشورہ

مریم نواز نے گزشتہ ماہ سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر کڑی تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 2014ء میں جب عمران خان کا دھرنا ناکام ہوگیا اور پھر لاک ڈاؤن ناکام ہوا تو دوسرا طریقہ اپناتے ہوئے عدلیہ سے یہ جج اٹھائے۔

انہوں نے کنونشن میں اسکرین پر کچھ تصاویر دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ چہرے تھے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی تھی اور جو اسکرین پر پانچ کا ٹولہ نظر آرہا ہے آج پاکستان کے حالات کے ذمہ دار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں