27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ہندو انتہا پسندوں کا مسلم نوجوان پر تشدد، زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دوران سفر ٹرین کے اندر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان پر تشدد کیا، اس سے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے اور فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں میراروڈ پر پیش آیا۔ بھائندر لوکل ٹرین میں التمش نامی مسافر کو مارا پیٹا گیا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔

اسی ٹرین میں مولانا نوشاد احمد صدیقی نامی عالم دین بھی سوار تھے جنہوں نے اس افسوسناک منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

- Advertisement -

مولانا نوشاد احمد صدیقی نے بتایا کہ میں ٹرین کے اسی ڈبے میں سوار تھا جہاں ملزمان ایک لڑکے پر تشدد کر رہے تھے، میں سمجھا کہ یہ سب ایک ساتھ ہیں لیکن جب ملزمان ٹرین سے اتر کر فرار ہوئے تو میں نے متاثرہ لڑکے سے دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ وہ مجھ سے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوا رہے تھے۔

انہوں نے افسوسناک واقعے کی شکایت پولیس کو کر دی اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ حکام نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں