اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ، جو آج ہی سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا آپ پارٹی چیئرمین کوہٹانےکےمعاملےمیں کس طرح متاثرہ فریق ہیں تو وکیل نے بتایا کہ میں ایک ووٹراور ملک کا شہری ہوں، جس پر عدالت نے کہا آپ کو اعتراض ہے تو کسی دوسری پارٹی میں چلےجائیں۔

- Advertisement -

عدالت نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے شہری نے درخواست ایڈووکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے، اس سے قبل نواز شریف کو بھی عدالت نااہل کر چکی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدر نہیں رہے، نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن سےرجوع کیا مگرعہدےسےہٹانےکی درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی، استدعا ہے عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں