جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے برآمدات اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے برآمدات اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کے امور کار اور پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں جدت پسندی اور جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ٹینک، اے پی سی، ریموٹ ویپن سسٹم کا مشاہدہ کیا جبکہ انہوں نے مقامی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کا بھی مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسروں اور ورک فورس کی صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی نالج اکانومی، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں مرکزی حیثیت اختیار کرچکی ہے، آر این ڈی دفاعی پیداواروں میں خود انحصاری مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں