بدھ, مئی 15, 2024
اشتہار

مسجد نبویﷺ میں پُر کیف منظر، ‘زائرین نے جیسے ہی دعا کیلئے ہاتھ بلند کیے تو ہتھیلیاں بارش کے پانی سے بھرگئیں’

اشتہار

حیرت انگیز

مدینہ منورہ : مسجدنبویﷺ میں زائرین نے جیسے ہی دعا کیلئے ہاتھ بلند کیے تو ہتھیلیاں بارش کے پانی سے بھرگئیں ، زائرین پرکیف منظر سے لطف اندوزہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجدِ بنوی میں موسلادھاربارش سے زائرین کے چہرے کِھل اٹھے، رمضان اوربرستی بارش میں مسجدنبویﷺ کے پر کیف روحانی لمحات میں زائرین نے جیسے ہی دعا کیلئے ہاتھ بلند کیے تو ہتھیلیاں بارش کے پانی سے بھرگئیں۔

بہت سے زائرین نے بارش میں نمازاداکی اور پرکیف منظر سے لطف اندوزہوتے رہے ، اس دوران مسجدنبویؐ کی ایجنسی برائے سیکیورٹی، سیفٹی اورایمرجنسی رسپانس فعال ہوگئی۔

- Advertisement -

مسجد نبویؐ کے صحن، چھت اورديگرمقامات کی صفائی اور حفاظتی اقدامات تیزکردیے، ایمرجنسی اقدامات کے تحت مسجد میں لگی دیوہیکل چھتریاں خود کار نظام کےتحت کھل جاتی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

مدینہ کے صحرا میں ژالہ باری سے برف کا قالین بِچھ گیا جبکہ طائف میں مٹی کا طوفان آیا اور گرد آلود سرخ گھٹاؤں نے شہرکولپیٹ میں لے لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں