اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

پشاور میں گھر کے نیچے دو منزلہ گھر نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں گھر کی بنیادیں کھودی گئیں تو اندر ایک اور دو منزلہ گھر نکل آیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ میں گھر کے ملبے سے ایک اور قدیم گھر دریافت ہوا ہے جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم متعلقہ علاقے پہنچ گئی اور گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق دریافت ہونے والا گھر 100 سالہ پرانا لگتا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ قدیم مقامات کی کھدائی کے لیے محکمہ آثار قدیمہ سے این او سی حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں