26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

جعل سازوں کے نئے طریقے، بینک صارفین ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

بینکنگ محتسب پاکستان نے بینک صارفین کو جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کا عندیہ دے دیا۔

بینکنگ محتسب پاکستان محمد کامران شہزاد نے بینک صارفین کو انتباہ میں کہا ہے کہ بینک کی ہیلپ لائن سے بھی فون آنے پر معلومات نہ دی جائیں۔

محتسب کا کہنا ہے کہ بینک اکاونٹ ہولڈز جعل سازوں سے ہوشیار رہیں جو لوگوں کو لوٹنے کیلئے نت نئے طریقے آزما رہے ہیں بینکنگ صارفین اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی تیسرے شخص کو فراہم نہ کریں۔

- Advertisement -

بینک صارف اپناشناختی کارڈ نمبر، کریڈٹ کارڈ نمبر، ڈیبٹ کارڈ نمبر کسی سے شئیر نہ کریں، بینک صارف پاس ورڈ اور آو ٹی پی کسی بھی فون کالز پر شئیر نہ کریں بینک کی ہیلپ لائن سے کبھی بھی فون نہیں آتا اگر فون پر بینک ہیلپ لائن سے فون آئے تو بینک صارف یہ یقین رکھے کہ یہ جعلی ہے ایسے جعلی فون کالز آنے پر بینک صارفین فوراً اپنی قریبی برانچ رجوع کریں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں