منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سٹہ بازی؟ میک کلم بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کلم کے سٹہ بازی کی بھارتی ویب سائٹ سے تعلقات پر تحقیقات ہوں گی۔

انگلینڈ بورڈ نے کہا ہے کہ میک کلم سے بات چیت جاری ہے اور انہیں قواعد کی پابندی کرنا ہوگی۔ میک کلم بھارتی ویب سائٹ bet 22 کے اشتہار میں شائیقن کو آئی پی ایل پر سٹہ کھیلنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

میک کلم کو پچھلے سال انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقررکیا تھا جب سے انگلینڈ نے بارہ میں سے دس ٹیسٹ جیتے ہیں۔

- Advertisement -

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے انسداد بدعنوانی کوڈز کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو میچوں میں سٹہ بازی میں حصہ لینے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے سے منع کرتے ہیں۔

ای سی بی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہم فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور قبرص میں قائم بیٹنگ کمپنی 22 بیٹ کے ساتھ اس کے تعلقات کے بارے میں برینڈن کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جوئے کے بارے میں قوانین موجود ہیں اور ہمیشہ ان کی پیروی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں