جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

عید کی چھٹیاں منانے گھر جانیوالے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع خضدار میں این 25 شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا جس میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں اتوار کی علی الصباح این 25 شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

حادثے کا شکار پولیس اہلکار کوئٹہ سے عید کی چھٹیاں منانے اپنے گھر ضلع لسبیلہ جا رہے تھے کہ وڈھ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔

- Advertisement -

حادثے کے حوالے سے ڈی سی خضدار الیاس کبزئی کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار کوئٹہ میں ٹریننگ کے بعد حب واپس جا رہے تھے کہ وڈھ میں شہدا چیک پوسٹ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

ڈی سی کے مطابق وڈھ کے قریب کار ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرائی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں