ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے کی بیٹی کی وائرل ویڈیوز پر عدالت کا حکم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی ہائی کورٹ نے یوٹیوب کو آرادھیا بچن کی فیک نیوز پر مبنی ویڈیوز کو فوری طور پر پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

آرادھیا بچن بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابیشیک بچن کی بیٹی ہیں جن کی صحت سے متعلق ویڈیوز کافی گردش کر رہی ہیں۔ والدین نے اس معاملے پر دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور درخواست کی کہ غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے۔

جج سی ہری شنکر نے درخواست پر سماعت کی اور یوٹیوب کو حکم دیا کہ آرادھیا بچن سے متعلق ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے، بچے کی جسمانی اور ذہنی صحت کے حوالے سے گمراہ کن معلومات کو پھیلانا قانون کے مطابق ناقابل برداشت ہے۔

- Advertisement -

بچن فیملی کے وکلا نے عدالتی حکم کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔ وکیل دیان کرشنن کا کہنا تھا کہ ویڈیوز جھوٹی، جعلی اور ہتک آمیز ہیں جنہیں محض ویوز حاصل کرنے اور چینل کے سبسکرائبرز بڑھانے کے لیے اپلوڈ کیا گیا۔

آرادھیا بچن اکثر تقریبات میں والدین کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔ بھارت میں ایسے ہزاروں یوٹیوب چینلز ہیں جو مشہور شخصیات اور ان کے بچوں کے بارے میں ویڈیوز اپلوڈ کر کے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ ویڈیوز میں زیادہ تر مواد جعلی ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں