12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

رمیز راجہ نے مکی آرتھر کو ’جوکر‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر پر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تنقید کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو میں سابق کوچ مکی آرتھر کو جوکر کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کی واپسی ایسی ہے جیسے جوکر کی گاؤں کے سرکس میں واپسی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجا نے کہا کہ جب وہ کاؤنٹی چھوڑنے کو تیار نہیں تو بورڈ تقرری کیسے کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر تین سال تک پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری انجام دے چکے ہیں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی بھی انہی کے کوچنگ دور میں جیتی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو باضابطہ طور پر ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مکی آرتھر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور دورہ آسٹریلیا میں بھی کوچنگ اسٹاف میں شامل رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق مکی آرتھر ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے، مکی آرتھر ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچز میں بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں