14.3 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالر کی کمی ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے لیے ڈرامائی ثابت ہوا۔

ٹیسلا کی جانب سے جنوری سے مارچ کی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کے گئے جس کے نتیجے میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے حصص کی قیمت 9.75 فیصد کمی آئی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ کی تجرباتی پرواز کی جو فضا میں 4 منٹ بعد ہی دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

آج ایلون مسک نے اپنے وعدے کے مطابق 20 اپریل کو ٹوئٹر پر مفت ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹا دیے۔ ان سب واقعات کے باعث ایلون مسک کی دولت پر بھی اثرات مرتب ہوئے۔

ایلون مسک کی دولت میں 24 گھنٹوں کے دوران 12.4 ارب ڈالرز کی کمی آئی اور یہ 2023 کے دوران پہلا موقع ہے جب ان کی دولت میں ایک دن کے اندر اتنی کمی آئی ہے اور اب ایلون مسک کے ثاثوں کی مالیت 164 ارب ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں