اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

حکومت اور پی ٹی ائی وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی ائی وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے، جولائی کے بعد اسمبلی کی تحلیل پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا چاہتے ہیں، سیاسی مسائل کا حل گفت و شنید سے نکل سکتا ہے اگر نیت صاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی بھی حل نکلے آئین کے مطابق ہو اس سے ماورا نہیں، مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ملکی مفاد اور عوام کی فلاح کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، ہم نے اپنا اور انہوں نے اپنا نقطہ نظر پیش کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ طے ہوا ہے کہ کل ہماری دوسری نشست اسی کمیٹی روم نمبر تین میں تین بجے ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیں مکمل مینڈیٹ دیا ہے، اتحادی حکومت نے کہا انہیں اتحادی جماعتوں کو آن بورڈ لینا ہے، ہم نے کہا کھلے ذہن کے ساتھ پروپوزل لائیں جس پر مزید بات ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں