اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ایران نے فرار ہوتے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے خلیج عمان میں تیل بردار بحری جہاز کو فرار ہوتے ہوئے قبضے میں لے لیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو ایرانی کشتی سے ٹکرانے کے بعد قبضے میں لے لیا۔

آئل ٹینکر کی ایرانی کشتی سے ٹکر کے نتیجے میں عملے کے متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ کئی لاپتہ ہیں۔

- Advertisement -

فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو خلیج فارس میں ایرانی فوج کی بحریہ نے اس وقت قبضے میں لے لیا جب وہ خلیج عمان میں ایک ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔”

"کشتی کے عملے کے دو ارکان لاپتہ ہیں اور کشتی کے ساتھ تصادم کی وجہ سے کئی زخمی ہوئے ہیں۔”

اس سے قبل امریکی بحریہ نے کہا تھا کہ ایرانی فورسز نے خلیج عمان میں ایک ٹینکر کو بین الاقوامی پانیوں میں پکڑ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں