12.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

عام انتخابات کب کرائیں؟ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھرہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور آج پھر ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنے مطالبے پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑی بیٹھک آج پھر ہوگی۔

حکومتی وفد سے یوسف رضا گیلانی نے میڈیا کو بتایا حکومت اور پی ٹی آئی میں آج تین بجے دوسری ملاقات ہو گی، ہمارے کوئی مطالبات نہیں ، پی ٹی آئی آج اپنے مطالبے پیش کرے گی، جو اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےاپنا اور انہوں نےاپنانقطہ نظرپیش کردیا ہے، چاہتےہیں آئین کے مطابق حل نکل آئے۔

پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفرشامل ہیں جبکہ حکومتی وفد میں یوسف رضا گیلانی،اسحاق ڈار،سعد رفیق، نویدقمر، کشورزہرہ شامل ہیں۔

گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور پی ٹی آئی میں وفود کی سطح پر مذاکراتی سیشن ہوا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے، جولائی کے بعد اسمبلی کی تحلیل پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں