23.3 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

کراچی سے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانیوالا افغانی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغانی مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے افغانی شہری کو آف لوڈ کر دیا اور اسے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام امین اللہ ہے جو افغانستان کا شہری ہے اور پاکستانی پاسپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے فلپائن جا رہا تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں