پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش سے انکار قانون دفن کرنے کے مترادف ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو دفن کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اور ملزمان سے تفتیش سے انکار قانون دفن کرنے کے مترادف ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں۔ بیساکھی پر کھڑے دونوں لیڈرز کو احساس نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔
شہباز شریف اور آصف زرداری کے بیانات حیران کن ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھی ہر کھڑے ان دونوں لیڈرز کو احساس نہیں وہ کیا کر رہے ہیں، اس ملک میں رول آف لاء کے ہر عنصر کو دفن کر دیا گیا ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے نامزد ملزمان سے تفتیش بنیادی بات ہے اس سے انکار قانون کو دفن کرنے کے… https://t.co/CLKz0aVqzw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2023
اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موقع ملا تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی موجودہ غیر آئینی کابینہ پر آرٹیکل سکس کا مقدمہ کرائیں گے۔ ان صوبوں میں تمام اخراجات اورانتظامی احکام غیر آئینی ہیں۔ یہ ریکوری ان وزیروں کے ذاتی اکاؤنٹس سے ہوگی۔
فواد چوہدری نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ عدالت نے ایسا ہرگز نہیں کہا کہ سیاستدان اتفاق کرلیں تو سپریم کورٹ آئین کیخلاف جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن تھیں کہ آئین سے باہر نہیں جا سکتے۔ 90 دن سے باہر جانا ہے تو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی جو اتفاق رائے سے ہی ہو سکتی ہے۔
سپریم کورٹ نے ایسا ہر گز نہیں کہا کہ سیاستدان اتفاق کر کیں تو سپریم کورٹ آئین کے خلاف جا سکتی ہے، سپریم کورٹ کی آبزرویشن تھیں کہ سپریم کورٹ آئین سے باہر نہیں جا سکتی اگر آپ 90 دنوں سے باہر جانا چاہتے ہیں تو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی جو اتفاق رائے سے ہو سکتی ہے، https://t.co/6EnpwY3XGE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2023