اشتہار

عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام ، ایک بار پھر طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی احتساب بیورو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک بار پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوطلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو نیب نے ایک بار پھر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوطلب کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عثمان بزدار نیب تحقیقاتی ٹیم کومطمئن کرنےمیں ناکام رہے ، جس پر نیب نے عثمان بزدار کو 9 مئی دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

- Advertisement -

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 30 سوالات پر مشتمل سوالنامہ کے جوابات دینے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

عثمان بزدارسے 40 ارب روپے کے منصوبوں کا ایک ہی روز میں افتتاح سمیت ڈی جی خان میں ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے سے متعلق بھی جواب طلب کیا ہے۔

یاد رہے 2 مئی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب آفس میں پیش ہوئے تھے۔

گزشتہ پیشی پر عثمان بزدار سے جواب نامہ طلب کیا تھا تاہم عثمان بزدار نے گزشتہ پیشی پر سوالنامہ کے جوابات دینے سے معذرت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے تونسہ ،ڈی جی خان کےترقیاتی فنڈز کی تفصیلات بھی پوچھ رکھی ہیں جبکہ عثمان بزدار سے مبینہ فرنٹ مینوں کا بھی ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں