جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

نواز شریف کی ہدایت :وزیراعظم نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ، وہ اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے، وہ برطانیہ کےکنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کیلئے برطانیہ آئے تھے۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں