پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ماضی میں حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ حملے پر گرفتار نہیں کرکے غلطی کی، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ حملے پر گرفتار نہیں کرکے غلطی کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نےعمران خان کی گرفتاری کوقانونی قرار دے دیا، عمران خان نے اپنےدور میں سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا، وہ دوربدترین انتقامی دورتھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نیب نے کرپشن کیس میں گرفتارکیا، عمران خان نےرقم قومی خزانہ کی بجائےذاتی طورخرچ کی، انھوں نے160ملین پاونڈقومی خزانے میں جمع نہیں کیے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ماضی میں عمران خان نےپی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا،ماضی میں حکومت نے عمران خان کو پارلیمنٹ حملے پر گرفتار نہیں کرکے غلطی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت ہمارےلیڈرزکوگرفتارکیاگیا ، عمران خان معاشرے میں انتشار پھیلاناچاہتےہیں، پہلی بار تاریخ میں ایک وزیراعظم کو عدم اعتماد پر نکالا گیا، عمران خان کے اتحادیوں نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے ، میں نےاپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کردی ہے، تحریک انصاف نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں