اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

’انتشار پھیلانے والے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مختلف شہروں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس ہے، 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔

سابق صدر نے کہا کہ سرکاری املاک اور انتشار پھیلانے والے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں