ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان منگل کو متعدد کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے دوران رینجرز کی جانب سے عدالتی برانچ کے شیشے توڑنے اور وکلا پر تشدد کرنے کے معاملے پر سماعت کی۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دے دی

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور پھر عمران خان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق قرار دے دیا۔

تاہم اب عمران خان کی گرفتاری پر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج دوپہر دو بجے ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں