ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان نے خود ایک ماہ قبل سرکاری عمارت پر حملے کی پلاننگ کی، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کارکنوں کو اہم سرکاری عمارت پر حملے کا ٹارگٹ دیا جبکہ ایک ماہ تک خود اس منصوبے کی پلاننگ کی۔

نارووال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ہیرے جواہرات اور زمین کیلیے القادر ٹرسٹ کے نام پر ڈرٹی ڈیل کی، مٹھی بھر لوگ ان کے ایجنڈے کی حفاظت کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ کیا جبکہ سول نافرمانی کی تحریک پر لوگوں کو آمادہ کیا، انہوں نے جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس لاہور) کو جلایا یہ ایک ٹارگٹ تھا جو پی ٹی آئی کارکنوں کو دیا گیا تھا، ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلانا بھی ٹارگٹ تھا، عمران خان ایک مہینے سے پلاننگ کر رہے تھے کہ گرفتار ہوا تو ردعمل کیا دینا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے اسکولوں کو جلایا، پی ٹی آئی ہٹلر کی نازی پارٹی کی طرح بن کر ابھری ہے جو وفاق اور جمہوریت کیلیے خطرہ بن سکتی ہے، مسلح افواج اور قومی اداروں کی تنصیبات پر حملوں کا حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ ہائبرڈ جنگ شروع کی گئی اور عمران خان کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا گیا، ان کے ذریعے پاکستان میں بدترین پولرائزیشن پیدا کی گئی، عمران خان نے عدلیہ کو بھی شدید بدترین پولرائزیشن کا شکار کر دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اہل پاکستان اور خاص طور پر پی ٹی آئی سپورٹر کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کی دعوت دیتا ہوں، بتائیں وہ کون سا منصوبہ اور ریفارمز ہیں جو عمران خان نے متعارف کرائے ہوں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں