20.9 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

کراچی چڑیا گھر میں نور جہاں ہتھنی کی موت کا معاملہ سینٹ تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےموسمیاتی تبدیلی نے کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی موت پررپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی موت کا معاملہ سینیٹ تک جا پہنچا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےموسمیاتی تبدیلی نےہتھنی کی موت پررپورٹ طلب کرلی۔

اسسٹنٹ سیکریٹری وائلڈ لائف اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ڈائریکٹر چڑیا گھر کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی موت سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے۔

- Advertisement -

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے، مراسلے میں کہا ہے کہ ہتھنی کی موت سے متعلق 15مئی تک جامع رپورٹ فراہم کی جائے۔

کنزرویٹر وائلڈ لائف ،سندھ وائلڈ لائف کوبھی معاملے سےمتعلق معلومات فراہمی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو رپورٹ کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہے، حکام کا کہناہے کہ قائمہ کمیٹی کوہتھنی کی صحت ، بیماری ، علاج اورموت سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں