11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اڑتیس سال بعد ‘گھڑیال’ کی واپسی، ماہرین حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

انیس سو پچاسی کے بعد پاکستان کے میٹھے پانی میں گھڑیال کی واپسی کی امید جاگ گئی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گھڑیال کیا ہے؟۔

پاکستان کئی عرصے سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرتا چلا آرہا ہے، خاص طور پر بھارت کے زیر تسلط دریائے بیاس میں پانی کی آمد بھارت کے رحم وکرم پر ہوتی ہے۔

بھارت نے حالیہ بارشوں کے باعث دریائے بیاس میں پانی چھوڑا ہے جس کے نتیجے میں گھڑیال نامی مگرمچھ کی پاکستان کے میٹھے پانیوں میں شاندار واپسی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ماہر حیاتیات مہربان علی بروہی کے مطابق قصورکے قریب ماہی گیروں کے جال میں گھڑیال پھنسنےکی اطلاعات ہیں۔

 ماہرحیاتیات مہربان علی بروہی نے بتایا کہ گھڑیال مگرمچھ کی قسم سےتعلق رکھتا ہے یہ زندہ رہنےکےلیےمچھلیاں کھاتا ہے، یہ ایک ایسا آبی جاندار ہے جو دریا کے ماحولیاتی نظام کو متوازن رکھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

ماہر حیاتیات کے مطابق گھڑیال ممکنہ طور پر دریائے ستلج کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، تقریبا تین گھڑیال کے پاکستان میں داخل ہونےکی اطلاعات ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ 1985 میں نارا کینال میں گھڑیال آخری باردیکھا گیا تھا۔

ڈبیلو ڈبیلو ایف کے مطابق ایک زمانے میں پاکستان میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندیوں میں گھڑیال بڑے پیمانے پر پائے جاتے تھے، گھڑیال کے مسکن کی تباہی کی وجوہات میں غیرقانونی شکار، خوراک کی کمی سمیت دیگرعوامل شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں