پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ کا شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ نے پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہ کردیا اور ان کے ساتھ رویےکی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کے سربراہ نے پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ ایسا عمل ناقابل قبول ہے، خواتین کوسیاست میں نہ گھسیٹا جانا چاہیے جس جماعت سے تعلق ہو۔

اخترمینگل کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کے ساتھ ایسے رویے کی مذمت کرتا ہوں، شیریں مزاری کوفوری رہا کیا جائے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والدہ کو اسلام آباد پولیس نے پھر سے گرفتار کر لیا ہے، ہم اڈیالہ جیل کے باہر ان کی رہائی کے منتظر تھے، نہیں معلوم پولیس انہیں کہاں لے کر گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں