جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

بھارت میں باپ بیٹی کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اسپتال انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث غریب باپ بیٹی کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جانے پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں اسپتال انتظامیہ نے ایمبولینس دینے سے انکار کیا تو بے بس باپ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ ایمبولینس کا انتظام نہ کرسکا اور بیٹی کی میت موٹر سائیکل پر گھر لے گیا۔

لکشمن سنگھ نامی شہری نے بتایا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئی جس کے بعد اس نے اسپتال انتظامیہ سے کہا کہ لاش لے جانے کے لیے گاڑی فراہم کردی جائے۔

- Advertisement -

لڑکی کے والد نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ایمبولینس 15 کلومیٹر سے زیادہ دور والے علاقوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے کہا ایمبولینس کا انتظام آپ خود کرلیں، ہمارے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیٹی کی لاش موٹرسائیکل پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین دکھ اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور اسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں