26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

مردم شماری کے نتائج قبول نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ مردم شماری کے نتائج قبول نہیں کریں گے، ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تحفظات دوبارہ اٹھاؤں گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمور، گھوٹکی اور کئی علاقوں میں ابتک مردم شماری نہیں ہوئی، ہم چاہتے ہیں پورے پاکستان کو صحیح گنا جائے، پورے پاکستان کو ایک نظر سے دیکھو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے دن سے کہتا رہا ہوں مردم شماری درست نہیں ہو رہی ہے، مجھے مردم شماری پر تحفظات تھے اور ہیں، پنجاب کے علاوہ پورے ملک میں مردم شماری 15 مئی کو ختم ہوگئی، ہمیں سمجھ نہیں آئی کیوں ایسا کیا گیا؟

- Advertisement -

’احسن اقبال سے آج بات کی اُنہیں خدشات بتائے۔ ہمارے ساتھ یہ کیا مذاق ہو رہا ہے؟ ہماری آبادی ہے کتنی اور یہ کم کیوں گن رہے ہیں؟ اگر مردم شماری جاری رکھنی ہے تو پورے ملک میں رکھیں۔ ہمیں احسان نہیں برابری چاہیے۔ ہمیں پورا گنا جائے اور دن بڑھانے سے ہم خوش نہیں ہوں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ مردم شماری میں مستقبل کی نسلوں کا نقصان ہو، صرف یہی مقصد ہے کہ ہمیں صحیح گنا جائے، ہم اپنی نئی نسل کے حق پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں