23.8 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

دلہن امتحان دینے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کے لباس میں ملبوس دلہن امتحان دینے پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی دلہن کرشنا راجپوت شادی کے بعد امتحان دینے پہنچی تو ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ ’نوبیاہتا دلہن کرشنا راجپوت 16 مئی کو سوشولوجی کا امتحان دینے پہنچی ہیں۔

- Advertisement -

دلہن کے لباس میں ملبوس کرشنا راجپوت نے بتایا کہ ’بی اے فائنل ایئر کا پیپر تھا، شادی اور پیپر ایک ہی دن تھے، شادی بھی ضروری تھی لیکن پیپر بھی ضروری تھا، پیپر کے بعد رخصتی ہوگی۔

دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں ویوز مل چکے ہیں اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس لڑکی کو بہت بہت مبارک ہو۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’زبردست! تعلیم کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’رخصتی سے زیادہ امتحان ضروری ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں