13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا نے اپنی شادی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کے 13 سال بعد بالآخر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ انہوں نے شعیب ملک سے شادی کیوں کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ ملک کھیل کے میدان سے نکل کر حقیقی زندگی میں ایک خوبصورت جوڑی مانے جاتے ہیں جن کے رشتے میں دراڑ کے بارے میں گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم دونوں اسپورٹس اسٹار نے تاحال اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پرستاروں کی تعداد دونوں ممالک میں بہت زیادہ ہے جو ان سے متعلق ہر خبر جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو شادی کے بندھن میں بندھے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے اور ان کا 4 سالہ اذان ہے۔

- Advertisement -

ثانیہ مراز نے طویل عرصے بعد شعیب ملک سے اپنی شادی کی وجوہات سے پردہ اٹھایا اور ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹ اسٹار سے شادی کیوں کی تھی۔

ثانیہ مرزا نے بتایا شعیب ملک دل کے سچے تھے اور انہوں نے مجھے کچھ ہی وقت پرپوز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

ٹینس اسٹار نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مجھ سے کوئی بات نہیں چھپائی اور مجھ سے رائے پوچھی کہ اگر میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں تو وہ اس حوالے سے بات آگے بڑھائیں گے اور میرے اہل خانہ سے بھی بات کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں