ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ترکیہ کو ایف 16 دینے کیلیے امریکا کی نئی شرط

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے لیے امریکا نے نئی شرط رکھ دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے ترکیہ کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کو سوئیڈن کی نیٹو سے الحاق سے مشروط کر دیا۔

امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ 20 بلین ڈالر کے F-16 معاہدے اور سویڈن کی نیٹو رکنیت کو آپس میں منسلک نہیں دیکھتی لیکن کچھ امریکی قانون ساز ایسا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے کچھ اراکین نیٹو کے ساتھ سویڈن کے الحاق کو F-16 پر آگے بڑھنے سے جوڑ رہے ہیں۔ کانگریس مکمل طور پر حکومت سے مساوی اور آزادانہ طور پر کام کرتی ہے ایسے کسی بھی فیصلے میں کانگریس کی آواز اور ان کا ووٹ یقیناً اہم ہے۔

کانگریس انتظامیہ کی طرف سے منظور شدہ ہتھیاروں کے سودوں کو ویٹو کر سکتی ہے حالانکہ اس نے کبھی بھی غیر ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کو کامیابی سے روکا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں