اشتہار

کراچی میں آج سے چکن کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز، چکن فروشوں نے حمایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں آج سے چکن کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز ہو رہا ہے، چکن فروشوں نے بھی حمایت کر دی ہے، مہم کی اپیل سوشل میڈیا پر کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج سے چکن کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو رہی ہے، شہریوں نے مہم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے یکم جون سے 15 جون تک چکن کے بائیکاٹ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

چکن فروشوں نے بھی بائیکاٹ مہم کی حمایت کر دی ہے، ایک چکن فروش نے کہا کہ صبح سے 5 مرغیاں کاٹی ہیں، جو پڑی پڑی ہم سے بھی بیزار ہو گئی ہیں۔

- Advertisement -

ایک اور چکن فروش کا کہنا تھا کہ یہ سیٹ اپ بند کر کے بچھیا کے گوشت کا سیٹ اپ لگائے گا، چکن فروشوں کا مؤقف ہے کہ بائیکاٹ ہوگا تو چکن کی قیمت نیچے آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں