اشتہار

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی حکومت سے شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پالیسی بیان دیتے ہوئے صوبے کے مسائل کے حل کیلیے نتیجہ خیز اقدامات اور صوبے کا آئینی حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وعدوں پر عمل درآمد میں وفاقی حکومت کی سرد مہری باعث تشویش ہے، کسی وفاقی اکائی کو نظر انداز اور دیوار سے لگانا انتہائی غیر مناسب فعل ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی حکومت وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں تو این ای سی میں شرکت نہیں کرے گا، گزشتہ سال بھی تجویز کردہ اسکیموں کو وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے کا اعلان کیا تھا، ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ایک روپیہ تک نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہماری متعدد درخواستو ں کے باوجود ملاقات کا وقت نہیں دے رہے، ان سے مطالبہ ہے کہ این ای سی اجلاس میں وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے کی منظوری دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں