تازہ ترین

تمباکو نوشی سے آس پاس کے لوگوں کو بھی خطرہ

یوٹاہ : سگریٹ پینے والے افراد کے ارد گرد موجود لوگ دھوئیں کی زد میں ہونے کے باعث موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یوٹاہ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو کسی سگریٹ نوش کے ساتھ رہتے ہیں، خاص طور پر بچے ان میں دل و خون کی شریانوں اور میٹابولک مسائل کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی بدولت وہ موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے سگریٹ کے اس سیکنڈ ہینڈ دھوئیں میں چار ہزار سے زائد کیمیکلز موجود ہوتے ہیں، جن میں سے کچھ زہریلے اور تکلیف دہ ہوتے ہیں اور کچھ تو کینسر کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

سگریٹ کے دھوئیں کی زد میں آنے والے افراد میں انسولین کے نظام میں تبدیلیاں آتی ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں زیادہ کھانا پڑتا ہے اور وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -