12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

‘آئی ایم ایف نے جوشرائط رکھی تھیں، حکومت پاکستان نے انہیں پورا نہیں کیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جوشرائط رکھی تھیں حکومت نے انہیں پورانہیں کیا، یہ کہنا کہ آئی ایم ایف یہ کہہ رہا وہ کہہ رہا ہے غلط باتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سےحکومت پاکستان سےکچھ یقین دہانیاں مانگی گئی تھیں، حکومت پاکستان کی جانب سےآئی ایم ایف کویقین دہانیاں پوری نہیں کی گئیں۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نےدوست ممالک سےفنڈزفراہمی کی یقین دہانی مانگی تھی، کچھ دوست ممالک کی جانب سےپاکستان کوفنڈزفراہم نہیں کیےگئے، آئی ایم ایف کامطالبہ تھادوست ممالک سے6ارب ڈالرفنڈزحاصل کریں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے فنڈز حاصل نہیں کیےجاسکے۔

- Advertisement -

سابق چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سےبجٹ میں کچھ ترجیحات مانگی گئی تھیں، حکومت نےآئی ایم ایف کی بجٹ ترجیحات کو خاص توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا ہےکہ آئی ایم ایف یہ کہہ رہاوہ کہہ رہاہےغلط باتیں ہیں ، آئی ایم ایف نے جوشرائط رکھی تھیں حکومت نےانہیں پورانہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں