22.2 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈیری فارمرز کی من مانیاں نہ رک سکیں، دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر ازخود اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز نے کمشنر کراچی کے دودھ کے سرکاری نرخ 180 روپے لیٹر کے حوالے سے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

کراچی میں دودھ 210 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، اب اس میں مزید 20 روپے لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ڈیری فارمرز کے رہنما شاکر عمر گجر نے اپنے بیان میں کہا کہ کمشنر نے دو بار دودھ کی قیمتوں کے لیے اجلاس طلب کیا لیکن وہ خود غیر حاضر رہے، ایڈیشنل کمشنر کو ہم نے کہہ دیا تھا کہ قیمتوں میں فوری اضافہ نہیں کیا گیا تو ہم خود اعلان کر دیں گے۔

انھوں نے کہا دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا ہے، یکم جولائی سے ایکس فارم ریٹ 600 روپے فی من اور 16 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔

شاکر گجر کے مطابق دودھ کی نئی قیمت 6730 سے بڑھ کر 7330 روپے فی من ایکس فارم ریٹ مقرر کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں