اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

گورنر ہاؤس میں 100 اونٹوں کی قربانی کا سلسلہ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں 100 اونٹوں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاؤس میں سو اونٹوں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے سامنے اونٹ نحر کرائے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی اس موقع پر موجود تھے، آج عید کے پہلے دن 50 اونٹ نحر کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے عوام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کا گوشت سفید پوش اور مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے گا، ہم گوشت غربا میں تقسیم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفید پوش اور مستحق افراد میں راشن اور گوشت کی تقسیم کا علم آج 3 بجے سے شروع کیا جائے گا، انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں عید الاضحیٰ کی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

Comments

اہم ترین

مزید خبریں