پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

کس عرب ملک کے مرد خوبصورتی کیلیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لینے لگے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر عورت خوبصورت دکھنا چاہتی ہے جس کے لیے بعض اوقات وہ پلاسٹک سرجری کا سہارا بھی لیتی ہے لیکن اب مرد بھی پرکشش نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کرانے لگے ہیں۔

خوبصورت نظر آنا ہر عورت اپنا حق سمجھتی ہے اور زمانہ قدیم سے وہ اس کے لیے اپنے اپنے دور کے حساب سے جتن کرتی رہتی ہے موجودہ دور میں خواتین کی بڑی تعداد اپنے حسن وخوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں لیکن اب یہ جنون مرد حضرات میں بھی پروان چڑھ رہا ہے اور خطہ عرب میں سعودی عرب کے مرد بھی پلاسٹک سرجری کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کے ساتھ ساتھ اب مردوں میں بھی خوبصورتی بڑھانے یا برقرار رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری سے مستفید ہونے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور سعودی عرب میں پلاسٹک سرجری کلینکس میں مرد بھی خواتین کی طرح بڑی تعداد میں آنے لگے ہیں۔

- Advertisement -

تاہم اس بارے میں متضاد رائے سامنے آئی ہے ایک طبقہ ایسا ہے جو کہتا ہے کہ اگر کوئی مرد خوش شکل نظر آنے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لے رہا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں دوسرا طبقہ اس کے مخالف ہے۔

ایک سعودی ملازم مھند المنصور نے کہا کہ اگر پلاسٹک سرجری کسی مرد کے لیے ضروری ہے تو اس پر کسی کو اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں۔

دوسری جانب ایک سعودی شہری ابراہیم الھبدانی کا کہنا ہے کہ وہ خود پلاسٹک سرجری کرانے کے تجربے سے گزر چکے ہیں۔ اس سے قبل میرا خیال تھا کہ مرد اگر پلاسٹک سرجری کرائیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں لیکن اب میں مردوں کی پلاسٹک سرجری کے سراسر خلاف ہوں۔

اس حوالے سے پلاسٹک سرجری کنسلٹنٹ ڈاکٹر نوف آل سعود کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا نے مردانہ حلقوں میں پلاسٹک سرجری کو مقبول بنا دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں