جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے خبردار کر دیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کے تحت اپنی زمہ داریوں کی پاسداری کرے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل کے پاس فلسطین میں تشدد کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ جنین پر اسرئیل کے فضائی حملے جنگ جرائم کے زُمرے میں آتے ہیں، فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

- Advertisement -

اقوامِ متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائیل میں بین الاقوامی حفاظتی فورس بھجوانے کا مطالبہ کر دیا۔

جس پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی حکومت اس امکان سے اتفاق کرے گی، ایسا طریقہ اختیار کی جائے جس سے فلسطینی شہریوں کو تحفظ ہو سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں