12.1 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پرویزخٹک نے ‘پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز’ کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کردیا اور سابق وزیر اعلیٰ و وزیر دفاع پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ اور شوکت علی، سابق اراکین کے پی اسمبلی ضیااللہ بنگش، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال پارٹی نئی پارٹی کا حصہ ہیں جبکہ سابق اراکین کےپی اسمبلی ڈاکٹرآسیہ اسد،صومی فلک ناز،ولسن وزیر بھی شامل ہیں۔

ابراہیم خٹک، احمدحسین شاہ اور احتشام جاوید اکبر بھی اجلاس میں شریک تھے، اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےملک دشمن ایجنڈے کو عوام بلکہ پارٹی قیادت نےبھی مستردکیا، سانحہ9مئی کےواقعات پرمحب وطن سیاستدانوں نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔

سابق ایم این اےیعقوب شیخ ،اکرام گنڈاپور، پیر مصور شاہ ،صالح محمد ، ارباب وسیم حیات، سید غازی غزن جمال، انورزیب خان ، فرید صلاح الدین ،محب اللہ خان ،عرفان کنڈی ،رمضان شوری ، ہزارہ ڈویژن کے اورنگزیب ،مفتی عبید ،کوہاٹ سے عتیق ہادی بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہیں۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق اہم رہنما پرویزخٹک نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی چھوڑنےکےبعدہم خیال لوگوں کاپہلاباضابطہ اجلاس طلب کرلیا ، ظہرانےپرملاقات ہوگی ،سب اپنی اپنی رائے دیں گے۔

سابق رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم خیال ساتھیوں کی مشاورت سےسیاسی لائحہ عمل طے کرنےکی کوشش کریں گے تاہم ابھی کوئی نیاگروپ یاکسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں