22.2 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کراچی : 8 سالہ بچی نے زیادتی کی کوشش پر شور مچا دیا، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دکاندار نے 8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تاہم بچی کے شور شرابے پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور ملزم کو تشددکے بعد پولیس کےحوالےکردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز 1 میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی، دکاندار نےبچی سے زیادتی کی کوشش کی

بچی کےشورشرابے پر اہل محلہ جمع ہوگئے ، اہل محلہ نےملزم کو تشددکےبعد پولیس کےحوالےکردیا، پولیس نےزخمی ملزم کو گرفتار کرکے اسٹیل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا۔

- Advertisement -

یاد رہے چند ماہ قبل کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب 5 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی، بچی کی چیخ و پکار پر شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا.

پولیس کا بتانا تھا کہ ملزم منظور عالم کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں