23.3 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

پاک فوج کی جانب سے مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فوج نے مِٹھی کے پسماندہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ اور فری راشن کیمپ لگایا، میڈیکل کیمپ میں دوہزارمریضوں کامعائنہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مِٹھی کے پسماندہ علاقے مفت میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ مٹھی کے دور دراز  گاؤں پوسارکو میں قائم کیا جبکہ فری راشن کیمپ کا بھی قیام کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں سات سو بچوں سمیت تقریباً دو ہزار مریضوں کامعائنہ کیاگیا اور دوائیں فراہم کی گئیں۔

- Advertisement -

فوجی ڈاکٹروں نے ماں اوربچوں کی دیکھ بھال سے متعلق خصوصی مشورے دیئے اور معائنہ کیا، اس موقع پر تھرپارکر کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو میڈیکل کیمپ تک پہنچایا گیا۔

مریضوں کوڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،بیسک ہیلتھ یونٹ مٹھی کےتعاون سےپہنچایاگیا جبکہ ڈی ایچ او، بی ایچ یو اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو صحت سے متعلق سامان کی فراہمی کی گئی، سامان کی فراہمی این ڈی ایم اےکےتعاون سے کی گئی۔

فوج کے راشن کیمپ سے روزمرہ خوراک کا راشن اور بچوں کیلئےدودھ کےڈبےتقسیم کیےگئے، فری راشن نا صرف مقامی رہائشیوں کو دیاگیابلکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکوبھی مہیا کیا گیا۔

مٹھی اورتھرپار کر کے مقامیوں نے پاک فوج کے اس عظیم اقدام کا خیر مقدم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں