پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا تقرر، بی اے پی 2 دھڑوں میں تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقرر کے معاملے پر بلوچستان عوامی پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے جام کمال اور ہم خیال گروپ ایک طرف اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو دوسری سمت ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاق میں نگراں وزیراعظم اور سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے لیکن بلوچستان میں نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی بدستور تعطل کا شکار ہے۔ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد پارلیمانی کمیٹی تک پہنچ گیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری پر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) دو دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے جس میں ایک دھڑا سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور ہم خیال گروپ پر مشتمل ہے جنہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے علی مردان ڈومکی کو نامزد کیا تاہم اسی جماعت کے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اس نام کو مسترد کر دیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی (ف) نے علی مردان ڈومکی کی حمایت کر دی ہے تاہم بلوچستان نیشنل پارٹی کو اس نامزدگی پر تحفظات ہیں۔

بی این پی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے میر حمل کلمتی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور بی این پی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے یو آئی قائدین اپنے ہی امیدوار کو نامزد کراتے تو حمایت کر سکتے تھے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گزشتہ شب بھی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن کے درمیان بیٹھک ہوئی تاہم ایک گھنٹے سے زائد وقت کے مذاکرات کے دوران اپوزیشن وزیراعلیٰ کو قائل نہ کر سکی۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے لیے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد اور کسی نام پر اتفاق نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقررکے معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی بدستور تعطل کا شکار

اپوزیشن لیڈرکے دو نام پرپارلیمانی کمیٹی غورکرے گی، اپوزیشن لیڈرنے انجینئرعثمان بادینی اورعلی مراد ڈومکی کے نام تجویز کیے ہیں، پارلیمانی کمیٹی تین دن میں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں