ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

یونان میں خوفناک آتشزگی، 18 پناہ گزین ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

یونان کے جنگل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دادیا کے علاقے میں پناہ کے متلاشی 18 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق شمال مشرقی یونان کے ایک جنگل میں جہاں آگ بھڑک رہی تھی وہ اٹھارہ افراد مردہ پائے گئے ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مہاجرین تھے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاشیں ترکی کی سرحد سے متصل علاقے دادیا کے نیشنل پارک کے قریب سے ملی ہیں جو تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے اکثر داخلے کی جگہ ہے۔

انہوں نے کہا مقامی میڈیا اب مزید آٹھ لاشوں کا ذکر کر رہا ہے اس لیے اس علاقے میں ممکنہ طور پر 26 جھلسی ہوئی لاشیں ہیں۔

پیر کو ایتھنز کے شمال میں ایک بزرگ چرواہا مردہ پایا گیا تھا اور ہفتے کے دوران جنگل میں آگ سے ہونے والی اموات کی تعداد 20 سے زائد ہو چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں