جنیوا: دہشت گردی پر جاری عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں شدت پسندی کے واقعات میں اکسٹھ فیصد اضافہ ہوا، شدت پسندی سے متاثر ملکوں میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔
گلوبل ٹیررازم انڈیکس دوہزار چودہ کے مطابق شدت پسندی سے متاثرملکوں میں پاکستان کا نمبرتیسرا ہے، دوہزارتیرہ میں پاکستان میں ایک ہزار نو سو تینتیس شدت پسندحملوں میں دوہزار تین سوپینتالیس افراد جاں بحق اور پانچ ہزار پینتیس زخمی ہوئے۔
دنیا بھر میں شدت پسند حملوں میں گذشتہ سال اکسٹھ فیصد اضافہ ہوا، دوہزار تیرہ میں دس ہزارشدت پسند حملوں میں سترہ ہزارنوسواٹھاون افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اسی فیصد ہلاکتیں عراق، شام، افغانستان، پاکستان، اور نائجیریا میں ہوئیں جن میں مجموعی طور پر چودہ ہزارسات سوبائیس افراد ہلاک ہوئے۔
ایک سوباسٹھ ملکوں میں شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک عراق ہے، فہرست میں پانچواں نمبربھارت کا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے مسلم اکثریتی ممالک دہشت گردی سے پاک ہیں جن میں قطر، متحدہ عرب امارات اورکویت وغیرہ شامل ہیں، دنیا کے دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی بڑی وجوہات میں حکومت مخالف، قوم پرستانہ اور علیحدگی پسندانہ تحریکیں ہیں۔