11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کے دور میں ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے دور میں 40 ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، سابق وزیر نے اپنے دور کے آخری ایام میں درجنوں افراد کو آفر لیٹرز دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سنیٹر شفیق ترین کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ڈی ایم کے دور میں پی ایس کیو سی اے کی پوسٹوں کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

اجلاس میں آغا حسن بلوچ کے دور میں 40 ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، سابق وزیر نے اپنے دور کے آخری ایام میں درجنوں افراد کو آفر لیٹرز دیئے۔

- Advertisement -

وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ بلوچستان کی 52 اسامیوں پر واک ان انٹرویوز کیے گئے، میں نے اپنے کیرئیر میں بھرتیوں کا ایسا عمل نہیں دیکھا،جن مقامات پر بھرتیاں کی گئیں وہاں کی پوسٹیں تھیں نہیں۔

سیکرٹری سائنس نے کہا کہ دیگر علاقوں سے پوسٹیں بلوچستان شفٹ کرکے وہاں کیلئے انٹرویوز کیے گئے،ایک ماہ میں بھرتیوں کی انکوائری مکمل کی جائے گی، بھرتی کیے گئے ملازمین کو اس وقت برخاست کرنا درست ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس کیو سی اے میں نئی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے، جن بھرتیوں پر آفر لیٹر نہیں کیے گئے ان کا عمل ختم کیا گیا ہے۔

سینیٹر افنان نے کہا کہ بھرتیوں میں ملوث شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے جبکہ سینیٹر ہمایوں مہمن کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ کی پامالی ہورہی ہے، ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں