20.9 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں ربیع الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آ زادکی زیر صدارت اجلاس ہوا جبکہ زونل کمیٹی کے ممبران نے دیگر شہروں سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

- Advertisement -

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا ہے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو کہیں سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ربیع الاول کا چاند نظڑ نہیں آیا ہے، یکم ربیع الاول پیر 18 ستمبر کو ہوگی جبکہ 12 ربیع الاول بروز جمعہ 29 ستمبر کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں