تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

لپ سٹک کے استعمال نے خطرے کی گھنٹی بجادی

نیو یارک: یونیورسٹی آف برکلے کیلیفورنیا کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق ”لپ سٹک“ کا استعمال آپ کے چہرے کی چمک تو بڑھا سکتا ہے لیکن یہ آپ کے باقی جسم کے لئے اچھا نہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے لپ سٹک کے 32مشہور برینڈز کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا، جس کے نتیجے میں انکشاف ہوا کہ ان میں لیڈ، کاڈ میم، کرومیم، اور ایلومینیم کے علاوہ پانچ دیگر دھاتیں بھی پائی جاتی ہیں۔

اس تحقیق کی مصنفہ کیتھرین ہمند کا کہنا ہے کہ ان دھاتوں کی موجودگی سے بھی اہم ان کی مقدار ہے، ان کے مطابق چند مہلک دھاتوں کی مقدار اس قدر زیادہ پائی گئی کہ وہ کینسر کا باعث بن سکتی ہیں، خاص طور پر ان خواتین کے لئے جو لپ سٹک کا بے دریغ استعمال کرتی ہیں، مزید یہ کہ معمول کا استعمال کرنے والوں کو بھی ”کرومیم“کے باعث پیٹ کے کینسر کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

مصنفہ کے مطابق اس تحقیق کے باعث بہت گھبرانا نہیں چاہئے لیکن جو خواتین دن میں کئی مرتبہ لپ سٹک کا استعمال کرتی ہیں انہیں اس بارے میں سوچنا ضرور چاہئے، انہوں نے امریکی حکومت سے بھی اس مسئلے کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

Comments

- Advertisement -