جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

مسلسل 11 سال جاگنے والی خاتون، حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ویتنام کے قوانگ گائی علاقہ سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون نے حیرت انگیز انکشاف کرکے سب کی توجہ کا رخ اپنی جانب موڑ لیا، اُنہوں نے کہا کہ وہ 11سال سے زائد عرصے میں ایک رات بھی نہیں سوئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے بہت سے لوگ حیران اور شکوک و شبہات میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

محترمہ لو، ایک وقف پری اسکول ورکر کے فرائض سر انجام دیتی ہیں، وہ ویتنام میں سب کی توجہ کا مہور بنی ہوئی ہیں، کیونکہ انہوں نے بے خوابی کے ساتھ اپنی پائیدار جنگ پر روشنی ڈالی، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے برقرار ہے۔

- Advertisement -

انہو ں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بے خوابی سے متعلق انکشاف کیا، اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا آغاز ”رونے“ سے ہوا تھا۔

ان کی آنکھوں سے بغیر کسی ظاہری وجہ کے آنسو جاری تھے اور ان کو روکنے کی کوشش کے باوجود وہ رو رہی تھیں۔

رونے کا سلسلہ جیسے جیسے تھمنے لگا اسی دوران ایک اور پریشانی کا اضافہ ہوا، انہوں نے دیکھا کہ وہ شدید تھکن کے باوجود بھی سو نہیں پا رہیں، اتنی زیادہ تھکن ہونے کے باوجود ان کا دماغ مسلسل جاگ رہا تھا۔

خاتون نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پچھلے 11 سالوں سے اپنی راتوں کو صرف آنکھیں بند کرکے گزارا ہے، وہ سو نہیں پائیں، جبکہ ان کے گھر والے ان کے اردگرد پرسکون نیند لیتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں