منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

قطر ایئرویز نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

قطر ایئر ویز نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن تاریخی مقام العلا، تبوک اور ینبع میں دوبارہ فلائٹس آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر ایئر ویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قطر ایئر ویز 29 اکتوبر 2023 سے العلا کے لیے آپریشن کا آغاز کرے گی‘اس کے بعد 6 دسمبر 2023 سے ینبع جب کہ 14 دسمبر 2023 سے تبوک کے لیے فضائی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔‘

ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ نئے روٹس سعودی عرب کے امیر ثقافتی ورثے اور قدرتی عجائبات کو تلاش کرنے کے لیے مسافروں کو مزید اختیارات اور سہولیات فراہم کریں گے۔‘

- Advertisement -

قطری ایئر لائن کے زیر احاطہ سعودی شہروں کی تعداد ان نئے روٹس کے اضافے کے بعد ہفتہ وار 125 سے زائد پروازوں کے ساتھ نو ہو گئی ہے۔

قطر ایئر ویز گروپ کے سی ای اونے کا کہنا تھا کہ ’ہم سعودی عرب میں العلا، ینبع اور تبوک کو اپنی نئی منازل کے طور پر متعارف کرانے پر پر مسرت ہیں، ہمیں دنیا بھر کے مسافروں کو ان قابل ذکر مقامات سے جوڑنے پر فخرمحسوس ہورہا ہے۔‘

واضح رہے کہ قطر ایئرویز اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بلندیوں کے سفر پر گامزن ہے، جسے 7.50 کے مجموعی اسکور کے ساتھ، دنیا کی تیسری سب سے زیادہ درجہ بندی کی گئی ایئر لائن کے طور پر نامزد کرلیا گیا ہے۔

قطر ایئرویز اپنی بہترین کارکردگی اور سہولیات کی بنیاد پر ایک مقام چڑھ کر اس سال تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور 0.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2022 کے 7.03 سے اس کا موجودہ اسکور 7.50 ہوچکا ہے۔

2023 ایئر لائن انڈیکس باؤنس نے دنیا کی 50 سے زائد ایئر لائنز کا روانگی کے لحاظ سے موازنہ کیا ہے جس میں پرواز کے اندر کیٹرنگ کے معیار کی منسوخی،وقت پر آنے والوں کی تعداد اور دیگر عوامل بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں